• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے،فردوس بیگ

عباسپور(نمائندہ جنگ)بھارت سنیئرفائرلائن پربلااشتعال فائرنگ کرکے پرامن کشمیریوں کومشکلات میں ڈال رہاہے 146 دن ہوگئے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مکمل طورپر کرفیو  کا نفاذکیاہواہے لوگوں کوکھانے پینے کی چیزوں اوردیگر مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہاہے عالمی برادری اقوام متحدہ سمیت دیگرانسانی حقوق کے عالمی اداروں کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کافوری طورپر نوٹس لیناچاہئے مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کوکچلنے کیلئے بھارت نے اپنی آٹھ لاکھ افواج لگارکھی ہے۔ ان خیالات کااظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردارفردوس بیگ نے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کو سترسال ہوگئے ہیں اپنی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے بھارت نے ریاست جموں کشمیر کے ایک بڑے حصے پر     اپنی فوج کے ذریعے جبری بلاجوازقبضہ کرلیاتھا جموں کشمیر کے عوام اس جبری قبضے کیخلاف   سترسال سے جدوجہدکررہے ہیں ۔انہوں نے بیرون ممالک میں مقیم کشمیریوں پرزوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی شدیدمذمت کریں اوربھارتی بربریت کودنیاکے سامنے بے نقاب کریں۔
تازہ ترین