• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام ہمیں امن کی تعلیم دیتا ہے ، قاضی عبدالحفیظ نقشبندی

مظفرآباد(نامہ نگار)ماہ ربیع الاول میں فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے اقدامات کیے جائیں ، اسلام ہمیں امن و آتشی کی تعلیم دیتا ہے ، ربیع الاول میں امن و امان کے لئے انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیرت مصطفیﷺ کمیٹی آزادکشمیر کے ترجمان علامہ قاضی عبدالحفیظ نقشبندی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران 1985؁ء کے منظور شدہ ضابطہ اخلاق پر عمل کرائیں کہ ایک مکتبہ فکر کی مسجد میں دوسرا کوئی دخل اندازی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض سرکاری ملازمین ربیع الاول میں اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مساجد میں دخل اندازی کرتے ہیں ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف راست اقدام اٹھایا جائے ۔
تازہ ترین