• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق سکندر کی قیادت میں حلقہ نکیال کے عوام متحد ہیں،شبیرملک

کھوئی رٹہ( نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کے رہنماشبیرملک نے کہاہے کہ سردارفاروق سکندرنوجوان قیادت ہیں ان کی قیادت میں حلقہ نکیال کے عوام متحدومنظم ہیں،عوام سردارفاروق سکندرپرمکمل اعتمادکرتی ہے ، ہم سردارطاہرمحمود  کووزیرمال کا پی آر او بننے پرمبارکبادپیش کرتے ہیں، سردارطاہر محمودنوجوان، متحرک اورذہین ہیں،امیدکرتے ہیں کہ سردار طاہر محمودعوامی امنگوں پرپورااتریں گے، انہوں نے کہاکہ سردارفاروق سکندرحلقہ نکیال کے عوام کے مسائل حل کرنے میں ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔ انہوں  نے کہاکہ آزادکشمیرکی عوام بالخصوص حلقہ نکیال کی عوام نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدراور سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان پر   اعتماد کیااوراس اعتماداورمحبت کااظہارعوام نے گزشتہ الیکشن میں دکھایابھی یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کو آزاد کشمیربھرسے تاریخ سازمینڈیٹ ملاہے ن لیگ کی حکومت آزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی کاجال بچھاتے ہوئے میرٹ پرروزگاردیگی ۔
تازہ ترین