• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباسپور کی خوبصورتی کیلئےصفائی مہم کاآغازکرنا ہوگا،عمرحیات

عباسپور (نمائندہ جنگ ) سب ڈویژن عباسپورمیں انجمن تاجران، سیاسی سماجی مذہبی وکلا طلباء سب کومل کرشہرکوصاف ستھراکرنے کیلئے ہفتہ صفائی مہم کاآغازکرناچاہئے تاکہ لوگو ں کو بیماریوں سے بچایاجاسکے تمام دوکانداروں کے علاوہ انجمن تاجران عباسپور کے عہدیدان وممبران سے   اپیل کرتے ہیں کہ وہ دوکانوں کاکچرااورکاغذنالیوں میں نہ پھینکے بلکہ قریبی بلدیہ کی ٹرالیوں میں ڈالیں تاکہ شام کوبلدیہ کی گاڑی آکران گاڑیوں سے کچرالے جا کر شہر سے باہرجاکر پھینکے ۔جگہ جگہ کچراپھینکنا گلیوں اورچوراہوں میں گندگی پھیلانا نالیوں میں دوکانوں کاکچراپھینکنے سے طرح طرح کی بیماریاں پھیلتی ہیں ۔ ان خیالات کااظہار  سیاسی سماجی رہنما سردارعمرحیات نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ عباسپوربلدیہ ایڈمنسٹریٹر ،سیکرٹری بلدیہ ،ایس ایچ اوعباسپور ،صدرانجمن تاجران عباسپور دیگر عہدیدارن اوراہلیان عباسپورمل کر عباسپور میں ہفتہ صفائی مہم کے ذریعے عباسپورشہرکوصاف ستھراکرناہوگا تاکہ طرح طرح کی بیماریوں سے لوگوں کوبچایاجاسکے، صفائی نصف ایمان ہے ہم سب پڑھے لکھے باشعور  خوددارقوم سے تعلق رکھتے ہیں ہم سب کواحتیاط رکھنا ہوگی اوراپنے اس خوبصورت گھرعباسپورکوصاف ستھرارکھناہوگا ۔
تازہ ترین