• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہٹیاں بالا، جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والا ملزم گرفتار

ہٹیاں بالا(نامہ نگار) ہٹیاں بالا میں جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والاگروہ گرفتار، پانچ پانچ ہزار کے جعلی نوٹ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بالا میں تاجروں کو پانچ پانچ ہزار کے جعلی نوٹ د ینے وانے والے کمال دین ساکنہ اپرکھانڈا بیلہ کو مقامی تاجروں نے پکڑ لیا جس کے بعد اسے سٹی تھانہ ہٹیاں بالا منتقل کردیا گیا۔ ملزم کے پاس سے تین عددنوٹ پانچ ہزار کے جعلی برآمد ہوئے ہیں مقامی تاجروں کی جانب سے ملزم اور اس کے ساتھیوں کو کڑی سے کڑی سزاددینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین