• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی معیار بہتر بنا کر مُستقبل کے چیلجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے،راشد آزاد

باغ(نمائندہ جنگ ) پرائیویٹ و سرکاری ادارے مل کر طلباء و طالبات کی تعلیمی و اخلاقی حالت کی بہتری کے لئے کام کریں اور تعلیمی معیار بہتر بنا کر مُستقبل کے چیلجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ حکومت میرٹ کی بالا دستی کے لئے کا م کر رہی ہے۔ہم وزیراعظم آزادکشمیر کے وژن کو آگے بڑھانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نے میرٹ کی بحالی کے لئے این ٹی ایس کا نظام رائج کیا ہے جسکا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پرائیویٹ تعلیمی ادارے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باغ سردار راشد آزاد نے پرائیویٹ سکولز وکا لجز کی تنظیم اے پی ایس سی اے کے عہدیداران اور پرنسپلز سے اپنے دفتر میں ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ایک جان ہو کر تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی تعلیم وتربیت کا فریضہ انجام دیں گے تو تعلیمی میدان میں بہتری آئے گی۔ اُنہوں نے رجسٹریشن ،تجدید اور کوائف کی تکمیل کے لئے بریف کیا اور پرائیویٹ سکولز کی احسن کا ر کردگی پر تعریف کی۔ اس موقعہ پر خالد کھوکھر ، خورشید خان ،راجہ شفاعت ،ساجد سلیم ،صیاد خان، اور دیگر نے بھی گفتگو کی اور پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے پیش آمدہ مسائل پر بھی روشنی ڈالی ۔سردار راشد آزاد نے پرائیویٹ سکولز کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
تازہ ترین