• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیساتھ ہی آزاد کشمیر میں بھی الیکشن کروائے جائیں گے، میاں وحید

آٹھ مقام (نمائندہ جنگ ) سابق وزیر تعلیم آزاد کشمیر میاں عبدالوحید نےکہا ہے کہ حکومت کی نااہلی و غفلت پر چپ نہیں رہیں گے ۔ مسلم لیگ ن کے پاس صرف ایک سال ہے پاکستان کے انتخابات کے ساتھ ہی آزاد کشمیر میں بھی الیکشن کروائے جائیں گے۔ تعلیمی پیکیج کا آخری سانس تک دفاع کیا جائے گا۔ تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوتے ہی آزاد کشمیر میں حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا،نیلم کے عوام نے امن کی بحالی کے لئے جو کردار ادا کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نیلم کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے دورہ نیلم کے دوران عوامی وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی نیلم کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہداء کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت پاکستان شہداء کے لواحقین کو تیس لاکھ اور زخمیوں کو فوری طور پر دس لاکھ معاوضہ کی ادائیگی کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس صرف ایک سال ہے پاکستان کے انتخابات کے ساتھ ہی آزاد کشمیر میں بھی الیکشن کروائے جائیں گے۔ تعلیمی پیکیج کا آخری سانس تک دفاع کیا جائے گا۔ تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوتے ہی آزاد کشمیر میں حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین