• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد حمید خان تنظیم جنگلات ضلع سدھنوتی کے نگران اعلیٰ نامز د

پلندری (نمائندہ جنگ) تنظیم جنگلات ضلع سدھنوتی نے سردار خالد حمید خان کو  نگران اعلیٰ تنظیم نامز کردیا ۔سردار مقبول کی ریٹائرڈمنٹ کے بعد عہدہ خالی تھا ۔تفصیلات کے مطابق تنظیم جنگلات فارسٹر اینڈ فارسٹ گارڈ ضلع سدھنوتی کا اجلاس زیر صدارت صدر تنظیم   وسیم خان ہوا جس میں نزاکت علی منظور حسین خان قیصر خان اسد شاہد وسیم خورشید محمد عنایت محمد زاہد محمد پرویز نے شرکت کی اور با اتفاق رائے سے خالد حمید خان کو تنظیم کا نگران اعلی ٰ نامز  کر دیا گیا ۔ تمام عہدیداران نے سردار خالد حمید کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ سردار خالد حمید خان   تنظیم کے معاملات کو حل کریں گے اور ایسوسی ایشن کے ممبران کے حقوق کا تحفظ کریں گے ۔
تازہ ترین