• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جموں کشمیر لبریشن اورسٹوڈئنس لبریشن فرنٹ کا اجلاس

عباسپور (نمائندہ جنگ ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اورسٹوڈئنس لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام ایک بڑامذمتی اجلاس منعقدہوا ۔جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت انسانی قوق کی پامالی کرفیو کے نفاذاورحریت پسندقائدین کیگرفتاریکی شدیدمذمت کی گئی ۔اجلاس کی صدارت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر سردار عبدالمجید نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سردارمدثرامتیازنے سرانجام دیئے ۔اجلاس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام بروز جمعہ نام نہاد کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ اورسولنگ آبادی پرمعصوم لوگوں کوشہیدکئے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہایہ بھارت ایک دہشت گردملک ہے جوسندھ بلوچستان پنجاب کے علاوہ کشمیر میں اپنی خفیہ ایجنسی را ء کے زریعے دہشت گردی کامرتکب ہورہاہے ۔بھارت پاکستان کاازل سے دشمن ہے ۔جس نے آج تک پاکستان کودل سے تسلیم نہیں کیا ۔بھارت کی آٹھ لاکھ افواج مقبوضہ کشمیر میں دنیا کے بدترین مظالم ڈھائے جارہی ہے اورکھلی دہشت گردی کررہی ہے عالمی برادری اقوام متحدہ اوردیگر بین الاقوامی ادارے بھارتی بربریت کانوٹس لیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان زون کے نائب صدر سردارعابدایوب ایڈووکیٹ سردارمحمد حیات سرداریوسف چغتائی سیداشتیاق بخاری سردارمدثرامتیازوقاص احمدزرگر رزاق کیانی ارسلان کیانی شاہجان ارشدسمیت دیگررہنما ؤں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جب تک بھارت کاآخری فوجی کشمیر سے نہیں نکل جاتاکشمیریوں کی تحریک آزادی جاری وساری رہے گی انہوں نے مطالبہ کیاکہ بھارت اورپاکستان مسئلہ کشمیرکوجموں کشمیر کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے اپناکرداراداکریں ۔اوربھارتی پاکستانی فوجی کی فائرنگ سے دونوں جانب مقبوضہ کشمیر اورآزادکشمیر کے مظلوم عوام شہیدہورہے ہیں ۔جوانتہائی ظلم وبربریت ہے ۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کانوٹس لے اورمسئلہ کشمیر کوجموں کشمیر کے عوام کی خواہشات مطابق حل کرنے کیلئے جنوبی ایشاء میں اپنا پائیدارامن قائم کریں ۔
تازہ ترین