• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ ہوئے 5ماہ گزرگئے، پنشن جاری نہیں ہوسکی، غلام مرتضیٰ

پلندری (نمائندہ جنگ) مجھے ریٹائرڈ ہوئے 5ماہ گزرگئے ہیں تنخواہ ختم تو ہوگئی آگے پنشن بھی جاری نہیں  ہوسکی جسکی وجہ سے سخت مالی مشکلا ت سے دوچار ہوں میں نے ڈی ای او منیر حسین سے گذارش بھی کی  لیکن ڈی ای او منیر حسین نے فائل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ ماسٹر غلام مرتضیٰ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈی ای او منیر حسین کے دفتر فائل پر دستخط کروانے گیا تو ڈی ای او سدھنوتی نے یہ کہہ کر انکار کر دیا  کہ آپ بار بار میرے پاس آتے ہو میں نے انہیں بتایا کہ  مجھے ریٹائرڈ ہوئے 5ماہ ہوگئے ہیں تنخواہ ختم ہوگئی پنشن بھی جاری نہ ہوئی جسکی وجہ میں مالی مشکلات   کا شکار  ہوں ۔اُنہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ایسے غیر ذمہ دار شخص کو فوراً ہٹایا جائے  ۔
تازہ ترین