• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کے عالمی دن پر بھمبر میں واک ، ہر مکتبہ فکر کی شرکت

بھمبر(نامہ نگار )معذورں کے عالمی دن کے موقع پر بھمبر میں   ویلفیر آرگنائز یشن کے زیر اہتمام  واک ، واک   میں ہر مکتبہ فکر کی شرکت ، واک ایل میرپور چوک سے شروع ہو کر میلاد چوک پہنچ کر اختتام پذیر  ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق معذور  افراد کے عالمی دن کے موقع پر بھمبر میں   ویلیفئر آرگنائز یشن کے زیر اہتمام  واک   کی گئی ، واک میر پور چوک سے شروع ہوئی جو سماہنی چوک، لاری اڈا ، سبزی چوک سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی واک   کی قیادت  چوہدری محمد ایوب نے کی ، جبکہ واک   میں بچوں سمیت ہر مکتبہ فکرکے افراد نے شرکت کی ، واک  سے چوہدری   ایوب اسسٹنٹ کمشنر ، ریٹائرڈ تحصیلدار اقبال انقلابی ، چوہدری خالد حسین  ،   مبشر اقبال ، راجہ مسعود اسلم ، پرنسپل  شازیہ پروین سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ،خصوصی افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ان کو معاشرے کا کارآمد اور مفید شہری بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر ان کی تعلیم وتربیت کرنا ہوگی، حکو مت معذور افراد کیلئے مقر ر کردہ خصوصی کوٹہ پر عمل درآمد  یقینی بنائے ، زندگی کے ہر شعبہ میں انکو شامل کیا جائے تاکہ معذور افراد کی محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو قومی دھار ے میں لانے کیلیے  حکومت کے ساتھ ساتھ سو ل سوسائٹی اور مخیر حضرات بھی اپنا کردار ادا کریں ۔
تازہ ترین