• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ گرلز کالج ریڑھ بن میں اساتذہ کی کمی سے طالبات مشکلات کا شکار

راولاکوٹ (نمائندہ جنگ)گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ریڑھ بن میں گزشتہ ایک سال سے انگریزی اور اردو کی پروفیسر نہ ہونے کے باعث طالبات کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ اردو او رانگریزی کی پروفیسرز نہ ہونے کے باعث کا لج کے نتائج پر بھی اثر پڑتا ہے ۔حکومتی نمائندگان ، ذمہ داران اور محکمہ تعلیم کالجز کی کئی بار اس جانب توجہ مبذول کروائی گئی لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ان خیالات کااظہارعوام علاقہ ریڑھ بن پکھر سردار محمد نزیر خان، منشاء خان، ریاض خان اور دیگر نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ۔ انہوں نے حکومت آزادکشمیر ، محکمہ تعلیم سے پرزور مطالبہ کیا کہ گرلز انٹر کالج ریڑھ بن میں انگریزی اور اردو کی پروفیسر فوری طور پر تعینات کی جائے تاکہ طالبات کا مستقبل تاریک ہونے سے محفوظ ر ہ سکے ۔
تازہ ترین