• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ کیو بھمبرمیں کارڈ یالوجی سنٹر وقت کا تقاضا ہے، سجاد مرزا

بھمبر(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کارڈ یالوجی سنٹر وقت کا تقاضا ہے وفاقی حکومت بھمبر کے لوگوں سے کئے گئے وعدے کو عملی جامہ پہنائے، ان خیالات کااظہار سیاسی و سماجی کارکن سجاد مرزا نے ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا پچھلے ایک ماہ میں بھمبر میں درجن بھر اموات ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہیں،مسلم لیگ ن کے مرکزی وزراء نے بھمبر میں عوام سے کہا تھا کہ کارڈیالوجی سنٹر منظور ہو چکا ہے جس کو وفاقی حکومت کے فنڈز سے بنایا جائے گا ، انہوں نے سنیئر وزیر چوہدری طارق فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اس پراجیکٹ پر کام شروع کروائیں۔
تازہ ترین