• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سرکاری نوکر یوں میں معذوروں کیلئے کوٹہ مختص کرے،مقررین

پلندری (نمائندہ جنگ) معذروں کے عالمی دن کے موقع پر پلندری میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا  جس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم محمود  ،  تسنیم احمد خان ،  عمران منظور ، ظہوراحمد اور دیگر نے  کہا کہ معذرو افراد بھی معاشرے کا   حصہ ہیں بہت سے معذور افراد محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں مگر افسوس کے حکومتی سطح پر معذور افراد کیلئے کوئی پالیسی  نہیں بنائی گئی  حکومت کے پاس معذور افراد  کے لیے بجٹ  نہیں  ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری نوکر یوں میں معذور افراد کیلئے کوٹہ مختص کرے تاکہ یہ لوگ بھی باعزت زندگی گزار سکیں۔   واک میں پلندری اتنظامیہ سول سوسائٹی شہریوں اور معذروں نے بھرپور شرکت کی یہ واک کوٹلی چوک سے شروع ہوئی اور پورے بازار کا چکر لگانے کے بعد کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔
تازہ ترین