• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیریوں کو جدوجہد سے نہیں ہٹا سکتا ،شائستہ خالد

بھمبر(نامہ نگار)جموں و کشمیر لبر یشن فرنٹ شاہین شعبہ خواتین کی مرکزی وائس چیئر پرسن  شائستہ خالد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ڈیڑھ کڑور انسانوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہےبھارت تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کو حق حق خود ارادیت کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ  بھارت نے اپنے سرحدی علاقوں کو اپنی عوام کیلئے جشن او رتفریح کا مقام بنا رکھا ہے جبکہ کشمیر سے منسلک سرحدی علاقوں میں موت اور سوگ کا سماں رہتا ہے کشمیری قوم نے بڑی لاشیں اٹھائی ہیں اب کشمیری قوم مزید لاشوں کی متحمل نہیں ہوسکتی ،   انہوں نے کہا کہ بھارت  خونیں  لکیرپر جنگ کا ماحول بنا کر دنیا کی آنکھوں میں دھو ل جھونک  رہا ہے اور مسئلہ کشمیر  سے دنیا کی توجہ ہٹائی جارہی ہے۔
تازہ ترین