• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر معلمہ نثار عباسی ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہو گئیں

دہیر کوٹ (نامہ نگار) ممتاز ماہر تعلیم اور گرلز ہائی اسکول چمیاٹی کی صدر معلمہ نثار عباسی اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئیں۔ اپنی الوداعی پارٹی میں محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ علاقے کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور انہیں شاندار طریقے سے الوداع کیا۔ الوداعی پارٹی میں سابق ڈی پی آئی سکولز سعیدہ گیلانی، ڈی ڈی ایس پونچھ نجمہ تبسم صاحبہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر باغ فرح ناز، سابق ڈی ای او باغ سلیم چغتائی، سابق اے ای او سردار غلام احمد عباسی، سردار معروف اختر عباسی، دہیر کوٹ اور مندری کی صدر معلمات کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔ سابق ڈی پی آئی سکولز سعیدہ گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نثار عباسی محکمہ تعلیم کے ماتھے کا جھومر تھیں۔
تازہ ترین