• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکمران مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند کرکے تنازع حل کرنے کیلئے مذاکرات کریں، خواجہ نواز

باغ (نمائندہ جنگ) انجمن تاجران باغ کے رہنما خواجہ نواز شریف نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی فوجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا راحیل شریف نے ملک کو مضٗبوط و مستحکم بنانے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ میں میں اہم کردار ادا کیا پوری پاکستانی قوم کو ان پر فخر ہے ان کی کارکردگی ملک و قوم کے لئے قابل ستائش رہی۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران خواجہ نواز نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے جس طرح بھارتی حکمرانوں کو للکارا بھارتی حکمرانوں کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے پاکستانی قوم کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کنٹرول لائن اورورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال جو فائرنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ہماری بہادر افواج اس کا بھرپور جواب دے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم وبربریت کا بازار گرم کررکھا ہے مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام بھارت کا بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں انہوں نے بھارتی حکمرانوں پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم و ستم بند کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حکومت پاکستان سے بامقصد مذاکرات کرے۔
تازہ ترین