• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر کریم اللہ کی کتاب انٹروڈکشن ٹو تکافل : تھیوری اینڈ پریکٹس کی تقریب رونمائی

پشاور (خبر نگار خصوصی) انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے سنٹر فار ایکسیلنس ان اسلامک فنانس  اور پاک قطر فیملی تکافل کے اشتراک سے تکافل پر لکھی گئی کتاب’’ انٹروڈکشن ٹو تکافل : تھیوری اینڈ پریکٹس ‘‘ کی تقریب رونمائی گزشتہ روز انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی (آئی بی اے) میں منعقد ہوئی ، جس میں ڈائریکٹر آئی بی اے علی صدیقی، ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز ڈاکٹر محسن خان ، کتاب کے مصنفین ڈاکٹر کریم اللہ اور عدنان ملک، پاک قطر تکافل کے سی ای او ناصر علی سید اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمر حسین سمیت دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجودتھیں۔ ڈائریکٹر آئی بی اے علی صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کوششوں سے ملک میں اسلامک فنانس کی جڑیں مضبوط ہونگی۔ شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر محسن خان کا کہنا تھا کہ یہ کتاب تکافل کے شعبے سے وابستہ طلبہ اور انٹر ی لیول ملازمین کیلئے بہت کارآمد اور مفید ثابت ہو گی۔
تازہ ترین