• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر ایجنسی پیس گیمز 10دسمبر سے شروع ہوں گے، ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا

پشاور(خصوصی نامہ نگار)فاٹاڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے زیر اہتمام خیبر ایجنسی پیس گیمز 10دسمبر سےشروع ہوں گے جس کے لئے ایجنسی سپورٹس منیجر اورایجنسی کی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ فاٹا میں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے حکمت عملی تیارکرلی ہے جسکے تحت مختلف قبائلی علاقوں میں کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے۔، باجوڑ ایجنسی،خیبر ایجنسی،مہمندایجنسی سمیت دیگر قبائلی ایجنسیوں اور ایف آرکی سطح پر آل فاٹا گیمز کرانے کیلئے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے اختلافات ختم ہوگئے ہیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس فاٹا،اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کھیلوں کے فروغ اورترقی کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے جسے کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے گی۔اس موقع پر فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد شنواری اور سیکرٹری رحمت گل آفریدی سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے جنہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ فاٹا اولمپک ایسوسی ا یشن اور ڈائریکٹورایٹ آف سپورٹس فاٹا کے تعاون اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام قومی آرچری چیمپئن شپ اسی ماہ کے آخر میں کھیلی جائے گی۔
تازہ ترین