• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں جلد کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن شروع کئےجائینگے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نفرویورالوجی کے ترجمان نے ادارے کے سربراہ کا نام مختلف  نجی ہسپتالوں و طبی مراکزسے منسوب کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نفرویورالوجی سے منسلک ہیں اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ترجمان نے کہا کہ ایم ایس بینک ڈاکٹر عبدالکریم زرکون اور دیگر عملہ جانفشانی سے فرائض انجام دے رہا ہے اور ان کی شبانہ روز کاوشوں کی وجہ سے آج ادارہ صوبے بھر کے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہو گیا ہے اور مستقبل میں مریض دیگر صوبوں کو جانیکی بجائے ادارے کو ترجیح دیں گے ترجمان نے کہا کہ جلد ہی فری کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن شروع کئے جائیں گے اور عوام کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ کو معیاری طبی مرکز بنائیں گے بیان میں کہا گیا کہ ادارہ عوام کو بلا تفریق رنگ و نسل علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔
تازہ ترین