• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشق مصطفیٰﷺ کے بغیر زندگی ویران قلب کا نام ہے، حبیب اللہ چشتی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پیر طریقت رہبر شریعت الحاج صاحبزادہ سید حبیب اللہ شاہ چشتی صوبائی امیر تحریک منہاج القرآن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ تین دسمبرمیلاد مصطفیٰﷺکانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں شاگرد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری حضرت علامہ احمد احسن فاروقی آف لاہور کا خصوصی خطاب ہوگا ان کے ہمراہ نعت خواں منہاج نعت کونسل کا وفد بھی لاہور سے کوئٹہ پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ عشق مصطفیٰﷺ کے بغیر زندگی ویران قلب کانام ہے ہمارے دلوں میں مصطفیٰ ﷺکی محبت در حقیقت اصل ایمان کی ضمانت ہے میلاد مصطفیٰﷺ میں فروغ احسن اور فروغ محبت رسولﷺ کا درس انسانی زندگیوں میں تبدیلی لائے گا انہوں نے کہا کہ میلاد مصطفیٰ ﷺکانفرنس کے انعقاد کا مقصد فروغ محبت رسولﷺ ہے ۔
تازہ ترین