• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے مطالبات سے روگردانی افسوسناک ہے، اری گیشن یونین

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)بلوچستان ایریگیشن ایمپلائز یونین سی بی اے کے صوبائی صدر علی بخش جمالی جنرل سیکرٹری نعمت اللہ خان کاکڑ چیئرمین خلیل احمد زہری وائس چیئرمین حبیب اللہ اختر محمد محمد زمان عجب خان محمد حنیف لانگواور دیگر عہدیداروں نے پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن دو ماہ سے سردی میں جائز مطالبات کے حق میں ہڑتالی کیمپ لگائے ہوئے ہیںحکومت ملازمین کےجائز حقوق سے روگردانی کررہی ہے حکومتی بااختیار پارلیمانی کمیٹی جو صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میںبنائی گئی تھی اس کمیٹی کے کیے گئے فیصلے کی روشنی میں سروس اسٹرکچر کی بریفنگ وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جائے اور سات نکاتی مطالبات کو تسلیم کیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے انہوں نے کہاکہ ایریگیشن ایمپلائز یونین پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔
تازہ ترین