• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سرزمین پارٹی جلد صوبے کی موثرقوت بن جائیگی‘طارق ترین

کوئٹہ(پ ر)پاک سرزمین پارٹی کے  صوبائی آرگنائزر طارق خان ترین سے ضلع لورالائی کے  رہنمائوں نےملاقات کی جس میں  صوبائی کابینہ نے بھی شرکت کی جس  سے مشاورت کے بعدصوبائی آرگنائزر نے ڈسٹرکٹ لورالائی کی آرگنائزنگ کابینہ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق ضلعی آرگنائزر ڈاکٹر سعید بوری وال ضلعی ڈپٹی آرگنائزر ولی داد ڈپٹی آرگنائزر احسان اللہ ضلعی پریس سیکرٹری محمدعاطف آفس سیکرٹری محمد یعقوب ہونگے۔اس موقع پر طارق ترین نے کہا کہ  پاک سرزمین پارٹی بلوچستان میں مضبوط قوت بن کر ابھرے گی ملک ہم سب کا ہے اور اس ملک میںرہنے والی اقوام  محب وطن اور وطن پرست ہیں۔ 
تازہ ترین