• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

49کونسلروں کی حمایت حاصل ہے، میئر استعفیٰ دیکر چلے جائیں، متحدہ اپوزیشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں متحدہ اپوزیشن کونسلروں نےکہاہےکہ میئرارکان کا اعتماد کھو چکےہیں،لہذا اخلاقی طور پر استعفیٰ دیکر چلے جائیں،ورنہ ہم کارپوریشن کا اجلاس بلا کر اپنی اکثریت ثابت کرینگے،کونسلروں کی اکثریت ہمارے  ساتھ ہے اور کوئٹہ شہر کی بہتری اورعوام کے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے متحدہیں اور مزید شہر کے وسائل لوٹنے نہیں دینگے،یہ بات میٹروپولٹین کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر محمد رحیم کاکڑ،متحدہ کونسلر اتحاد کے سربراہ مسلم لیگ (ن) کے میراسلم رند،آزاد گروپ کے سربراہ حاجی سرور خان بازئی،یحیٰ خا ن ناصر نے ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں صحافیوں اور کونسلروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر پریس کانفرنس میں  کہی،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا ولی محمد ترابی،بلوچستان نیشنل پارٹی کےلیڈر کونسلر جمال لانگو،مجلس وحدت مسلمین کے رجب کربلائی،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رضا وکیل،خواتین کونسلروں سمیت دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر انہوں نے کارپوریشن میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے حوالے سے وائٹ پیپر کی دوسری قسط جاری کر تے ہوئے کہاکہ میئر کوئٹہ نے 42لاکھ روپے کا چیک ریڑھی اور جھاڑو خریدنے کی  مد میں جاری کیا،300روپے کلو کےحساب سے ملنے والے برقی قمقمے مہنگے داموں کوئٹہ شہر میں لگائے گئے، کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں 800خاکروبوں کی بھرتی کی تجویز بجٹ میں ڈالی گئی جبکہ کاغذات میں 1300خاکروبوں کی تنخواہیںوصول کی جارہی ہیں، میئر کوئٹہ نے غیرقانونی طور پر 104 اسامیوں پرمن پسند افراد کو بھرتی کیا ہے، مٹن مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ زیادتی کی انتہاء کردی گئی ہے انکی دکانیں سیل کرکے انہیں روڈ پر بٹھادیا گیا ہے جبکہ اب منصوبہ بنایا گیا ہے کہ انہیں ایک ایک کھوکھا الاٹ کیا جائے گا،میئرنے وزیراعظم کے اعلان کردہ 5ارب روپے کے پیکج میں بھی کونسلروں کو اعتماد میں لیے بغیر اسکیمیں بنادی ہیں،جس کے بعدہم نے فیصلہ کیا کہ ہم مزید میئر کا ساتھ نہیں دیں گے،آج3دسمبرتک بجٹ پاس نہیں ہوا ہے، روڈ کراس کے نام پر کروڑوں روپے کے ٹینڈر کے بغیرجاری کیے گئے،عید الفطر پر دو کروڑ80لاکھ،عید الاضحی پرڈھائی کروڑ صفائی کے نام پر30کروڑ جاری کیے گئے ہیں ،19حلقوں کے 30لاکھ روپے والے ترقیاتی فنڈز کا ٹھیکہ ملی بھگت سے میٹروپولٹین کارپوریشن کے من پسند افراد کو19لاکھ روپے میں دیاگیا موٹر سائیکل ‘سائیکل انڈر گراؤنڈ پارکنگ سب کے سب بغیر ٹینڈر من پسند لوگوں کو دی گئی اس کی آمدنی خورد برد کی گئی اور بلدیہ اور جامع کلا تھ مارکیٹ کو لینڈ مافیا کے ساتھ ملکر ہڑپ کرنے کا پروگرام بنایا گیا،من پسند چھوٹے گریڈ کے ملازمین کو بڑے پوسٹوں پر بیٹھا کر اپنے مرضی کی کرپشن کی جارہی ہے ایم ٹی ورکشاپ اور اسٹاف کی گاڑیوں پر ایک سال میں دس کروڑ 64ہزار ساٹھ روپے صرف مرمت کے نام پر خرد برد کیاگیا سال2016-15میں صرف ایم ٹی کے گاڑیوں کی مرمت کے نام پر 93لاکھ 13ہزار روپے چار سو 82روپے خرچہ دکھایاگیا جو  ٹائروں اور بیٹری کے نام پر خورد برد کیے گئےمن پسند اسٹاف کے ٹی اے ڈی پچاس لاکھ 51ہزارتین سو روپے خود برد کیے گئے سپورٹس کے نام ہاؤس کو نظر انداز کرکے 61 لاکھ روپے خرچ دکھایاگیا جو  کوئٹہ شہر کے ساتھ  ظلم ہےا  ۔نہوں نے مطالبہ کیا کہ کارپوریشن میں اب تک ہونے والی تمام ادائیگیوں کو منظر عام پر لایا‘ اور صفائی کی مد میں خورد برد کی گئی رقم کا حساب دیا جائے،ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ کارپوریشن میں متحدہ اپوزیشن کو 49کونسلروں کی حمایت حاصل ہے۔ 
تازہ ترین