• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی : اغوا کار کسٹم انسپکٹر سمیت تینوں اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پسنی چیک پوسٹ سے اغوا ہونے والے کسٹم انسپکٹر سمیت تین اہلکاروں کو اغوا کار چھوڑ کر گاڑی لے گئے ۔لیویز کے مطابق جمعہ کی شب کسٹم انسپکٹرمالک اچکزئی ٗ سپاہی حفیظ اللہ اور ایک اہلکار ماجد یعقوب  مکران کوسٹل ہائی وے چیک پوسٹ پر ڈیوٹی  پر  تھے کہ ایک گاڑی میں سوار  نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اسلحے کے زور پرسرکاری گاڑی سمیت اغوا کر کے لے گئے تھے۔غوا ءکاروں نے ہفتے کی صبح مغوی انسپکٹرمالک اچکزئی ٗ سپاہی حفیظ اللہ اور ایک اہلکار ماجد یعقوب کو پسنی کے علاقے کلانچ میں چھوڑ کر انکی گاڑی لے کر فرار ہو گئے ۔لیویز  اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مغویوں کو تحویل میں لےکر پسنی پہنچایا ۔ 
تازہ ترین