• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افرادکو معاشرے کا فعال شہری بنایا جائے‘میئرکوئٹہ

کوئٹہ (خ ن)میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ  ترقی کے اس دور میں جسمانی معذوری کوئی خاص کمزوری نہیں خصوصی ا فراد جسمانی معذوری کو اپنی مجبوری بنانے کی بجائے ہمت ، محنت، حوصلہ اور عزم و جرات کی نئی مثالیں قائم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلنیم مال کوئٹہ کے زیر اہتمام خصوصی افراد کیلئے ریمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ معذور افرادکو معاشرے کا فعال شہری بنایا جائے اور انہیں دیگر عام افراد کے مساوی حقوق فراہم کئے جائیں اس حوالے سے ترقی یافتہ ممالک کافی آگے ہیں مگر پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک وہ سب کچھ نہیں کرپارہے ہیں جو ان خصوصی ا فراد کا حق ہے یہ افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں جنہیں کسی طور نظر انداز نہیں کیا جاسکتاہے قبل ازیں میئر کوئٹہ نے باقاعدہ طور پر ریمپ کا افتتاح کیا بعدازاں ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑنے یلینم مال کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔ 
تازہ ترین