• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفری طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہوناہوگا‘مولانا عبدالصمد

کوئٹہ(پ ر) سابق صوبائی وزیرمولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر غیرملکی طاقتیں پاکستان کی مشکلات میں اضافہ نہ کریں اور مشکل وقت میں پاکستان اور مسلمانوں کا ساتھ دیں، اسلام اور مسلمان دہشت گرد نہیںلیکن بدقسمتی سے اسلام اور مسلمانوں کا تعلق دہشت گردی سے جوڑا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے ،اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلام ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اسلامی نظام کے نفاذ سے تمام مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ کفری طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں ۔مسلمان متحد نہ ہوئے تو وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتے،اغیار کی سازش اور کوشش ہے کہ مسلمانوں کو لسانیت ،قبائیلیت اور فرقہ واریت کے نام پر منتشر کیا جائے۔جمعیت علماء اسلام نے روز اول سے مسلمانوں کے اتحاد کا بیڑہ اٹھایا ہے اورقیام پاکستان سے قبل اور بعد میں اسی مقصد کے حصول کے لیے قربانیا ں دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں دینی مدارس دینی علوم کی ترویج میںبھر پور کردار ادا کررہے ہیںکفری طاقتیں مدارس کیخلاف زہر افشانی کرکے مدارس کو بدنام کرنا چاہتے ہیں،دینی قو تیں کفری طاقتوں کے خلاف متحد ہوکر مدارس اور مسلمانوںکے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کریں۔
تازہ ترین