• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عید میلاد النبیؐ پر سیکورٹی اقدامات یقینی بنائے ٗ جے یو پی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علمائے پاکستان بلوچستان کے صدر علامہ میر عبدالقدوس ساسولی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر حفاظتی انتظامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت و سرکاری اداروں نے بلوچستان میں عید میلاد ا لنبیﷺ کے جلسوں اور جلوسوں اور تمام تقاریب کیلئے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں ابھی تک ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ اس سے ذمہ دار حلقوں کی غیر سنجیدگی اور سرد مہری عیاں ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی سطح پر حکومت فی الفور اجلاس طلب کرے ہماری تجاویز نوٹ کرے اور سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ اور ہمیںاعتماد میںلے۔ وہ صوبائی دفتر میں انجمن نوجوانان اسلام کے وفد اور مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انجمن نوجوانان اسلام کے صوبائی صدر محمد علی قادری نے انہیں8دسمبر کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس میں خصوصی شرکت کی دعوت دی۔میر عبدالقدوس ساسولی نے شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نےکہا کہ عید میلاد النبیﷺکے موقع پر عام مسلمان ہر طرح کے اختلافات سے بالاتر ہو کر اخوت اسلامی کا مظاہرہ کریں گے اور رسول اکرم ﷺ سے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار اور آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے کے عہد کی تجدید کریں گے ۔
تازہ ترین