• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارڈ53میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے‘پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوامیپ وارڈ 53 کے کونسلر خالد خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کیسکو کی جانب سے علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ علاقے میں بجلی کی ناروا ور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔علاقے کو خروٹ آباد فیڈر سے بجلی کی فراہمی کی جارہی ہے ۔چند دنوں سے مین لائن پر ٹی آف لگا دیا جاتا ہے اور پورے علاقے کو تاریکی میں رکھتے ہوئے بجلی کی فراہمی معطل کردی جاتی ہے اور رات 11سے صبح 11یا 12بجے تک علاقے کے مکینوں کو بجلی سے محروم رکھا جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بناکر غیر قانونی ٹی آف کا خاتمہ کیا جائے ۔ 
تازہ ترین