• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3روزہ یوم تاسیس سے پنجاب میں الیکشن نہیں جیت سکتے،جہانگیرترین

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے شہباز شریف کی کرپشن کے خلاف عدالت جانے اوران کی نااہلی کیس دائر کرنےکا اعلان کردیاہے اورکہاہے کہ3 سال سے پنجاب سے غائب رہنے والی پی پی پی تین دن کے یوم تاسیس سے الیکشن نہیں جیت سکتی ، پنجاب میں آئندہ انتخابی معرکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا ہو گا۔پاناما کیس میں وزیراعظم کوکلین چٹ ملنے کاکوئی امکان نہیں۔جناح کنونشن سنٹرمیں کاروباری تنظیم کاری کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ ہم نوازشریف کی کہانیوں میں تضادات سامنے لائے دبئی ان کے جھوٹ کی بنیاد تھی ان کی کمپنی ڈھائی ملین خسارے میں تھی ہم نے دستاویزی ثبوت سے ثابت کیا ہے کہ ان کے بچوں نے2001ءمیں کاروبار شروع کیا ہم نے ثبوت جمع کروائے ہیں ان پر اب بحث کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کال کی خبر کو حکومتی میڈیا سیل کی کارستانی ہے  ۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جھوٹے دعوئوں پر ان کانام کئی بارتبدیل ہونا چاہئے تھا ٗ  انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی کرپشن پر لاہور ہائی کورٹ میں ان کی نااہلی کی درخواست دائر کرینگے پی پی پر تنقید کرتے ہوئے جہانگیر ترین کاکہناتھاکہ 3سال سے پنجاب سے غائب رہنے والی پی پی پی تین دن کے یوم تاسیس سے واپس نہیں آسکتی صوبہ پنجاب میں آئندہ انتخابی معرکہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا ہو گا۔
تازہ ترین