• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل ، راول اور پوٹھوہار ٹائون کی مخصوص نشستوں پر منتخب افراد نےحلف اٹھا لیا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ضلع کونسل سمیت راول ٹائون اور پوٹھوہار ٹائون کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے سینکڑوں عوامی نمائندوں نے گزشتہ روز اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا۔ 15نومبر کو یوتھ کونسلر، لیبر/کسان کونسلر اور اقلیتی سمیت خواتین کی دو سیٹوں پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ گزشتہ روز راول اور پوٹھوہار ٹائون کے ہالز میں حلف برداری کی تقاریب ہوئیں جہاں پر آر اوز نے آٹھ آٹھ نمائندوں سے حلف لیا۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے موجودہ و سابقہ اراکین اسمبلی سمیت میئر کے امیدوار بھی موجود تھے جنہوں نے حلف اٹھانے والوں کو مبارکباد دی اور اُنہیں ہار پہنائے۔
تازہ ترین