• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جسمانی ریمانڈپرچوکی تریٹ میں لایاگیا چوری کا ملزم جنید اقبال پو لیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔چوکی انچارج اورمحررکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ہیڈکانسٹیبل اسد جاویدنے بیان دیا کہ شام پانچ بجے چوکی تریٹ آیا تو چوکی پر کوئی ملازم موجود نہیں تھاسب انسپکٹر آصف محمودانچارج چوکی تریٹ کو کال کی تو انہوں نے بتایا کہ ملزم جنید اقبال جوچوری کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈپرتھا،کو چوکی کے اندر ہتھکڑی لگا کر باندھا ہواتھا ۔ ملزم بیرک کی جالی کاٹ کرفرارہوگیا ۔وہ محررچوکی کانسٹیبل ممتازحسین کے ہمراہ اسے ڈھونڈ رہے ہیں۔ ملزم جنید اقبال چوکی انچارج آصف محمود اور محررچوکی ممتازحسین کی غفلت ولاپرواہی سے فرار ہواہے۔تھانہ مری میں دونوں پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
تازہ ترین