• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حاد ثا ت سمیت مختلف واقعا ت میں 6افر اد جا ں بحق ،13سا لہ لڑ کا قتل

راولپنڈی،سرا ئے عا لمگیر،کلر سیداں،دینہ، پنڈی گھیب،حطار(سٹاف رپورٹر،نما ئند گا ن جنگ) ٹریفک حا دثا ت اور دیگر واقعا ت میں2خو اتین سمیت 6افر اد جا ں بحق جبکہ متعد د زخمی ہو گئے، ایک اور واقعہ میں با پ نے 13 سا لہ بیٹے کو قتل کر دیا ۔ چک بیلی روڈ پرٹریفک حادثہ میں گا ڑی کی ٹکر سے محمد نذیر جاں بحق ہوگیا۔سرا ئے عا لمگیر کے موضع کھمبی کے رہائشی ثنا ء ا للہ کی والدہ اپنے پوتے اور پوتی کے ہمراہ مو ٹر سائیکل پرواپس گاؤں جا رہے تھے کہ سا منے سے آ نیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ثنا ء ا للہ کی والدہ جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکا پوتا اور پوتی زخمی ہو گئے دوسرے حادثہ میں تیز رفتار ویگن نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں چھ بچوں کی ماں حاجرہ بی بی جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے،دینہ کے علا قے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موڑ کاٹتے ہوئے دوموٹر سائیکل سوار کچل ڈالے جس سے خادم حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ محمد یونس شدید زخمی ہو گیا۔ پنڈی گھیب میں نئے میٹر کا کنکشن لگاتے ہوئےاسسٹنٹ لائن مین محمد ساجدکرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،کلر سید اں کے علا قے میں چار یوم قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا نہم کلاس کا طالب علم سعد مناظرزندگی کی بازی ہار گیا ،تھا نہ غا زی کی حد ود میںباپ نے کا م کیلئے دکا ن پر کا م پر جا نے سے انکا ر پر فائرنگ کر کے13سالہ بیٹے ناصر کو قتل کر ڈالا۔
تازہ ترین