• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اور ن لیگ نے مک مکا کیا ہوا ہے‘ سعید غنی

اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے سیاست میں متحرک ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات آر اوز کے انتخابات تھے۔ پنجاب میں ملک اسحاق اور کے پی کے میں حکیم اللہ محسود انتخابات کے نگران تھے جنہوں نے بندوق کے زور پر انتخابات چوری کئے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہمارا مقابلہ شدت پسندوں کے حامیوں سے ہوگا۔ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن صرف سندھ میں ہورہا ہے‘ کے پی کے اور پنجاب میں نہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ نے مک مکا کیا ہوا ہے اس لئے پی ٹی آئی‘ قومی اسمبلی کے بائیکاٹ کا ڈرامہ کرکے نواز لیگ کو من مانی کرنے کا موقع دے رہی ہے اور ہر قدم پر نواز شریف کو ریلیف دلاتی آئی ہے۔
تازہ ترین