• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں کو نام والی پلیٹ اور اپنے نمبر والی پیٹی پہننے کی ہدایت

سرگودھا (نمائندہ جنگ) پولیس کے تمام اہلکاروں کو نام والی پلیٹ سینے پر آویزاں کرنے اور اپنے محکمہ کی جانب سے آلاٹ کئے گئے نمبر والی پیٹی پہننے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں پنجاب بھر میں پولیس اہلکار نہ تو نمبر والی پیٹی پہنتے ہیں اور نہ ہی اپنے نام والی نمبر پلیٹ سینے پر آویزاں کرتے ہیں جس کے باعث متعدد پولیس اہلکار نام ظاہر نہ ہونے اور پیٹی نہ ہونے کی وجہ سے وارداتیں کرکے لوگوں کو تنگ کرتے ہیں۔
تازہ ترین