• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرچے کا دعویٰ کرنے پر بیوی کو قتل کی دھمکیاں

سرگودھا(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج خالد رحمٰن کی عدالت میں 88 شمالی کی فرحت پروین نے بتایا کہ ظفر کالونی کے عصمت اللہ سے اس کی شادی ہوئی۔ 2 بچوں کی پیدائش کے بعد خاوند نے بے رخی اختیا ر کر لی اور گھر سے نکا ل دیا جس پر اس نے عدالت میں خرچے کا دعویٰ دائر کیا تو خاوند نے موبائل فون سے ناصرف فحش بلکہ قتل کے دھمکی آ میز میسج بھی بھیج رھا ہے، پولیس مدد نہیں کر رہی ہے۔ عدالت نے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تازہ ترین