• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2سالوں میں این اے 68کا نقشہ بدل جائیگا‘شفقت بلوچ

ساہی وال ،فروکہ (نامہ نگاران)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار شفقت حیات بلوچ نے ساہیوال بائی پاس روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 68میں تین ارب پچیس کروڑ روپے کے تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔بہت جلد شوگر سیس فنڈز سے ساہیوال فروکہ روڈ کی تعمیر بھی شروع ہوجائے گی ۔ عملی کام کر کے مخالفین کے منہ بند کروادیں گے ۔ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی ۔ ساہیوال شاہپور اور سلانوالی میں ریسکیو1122کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔ساہیوال اور فروکہ میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام جاری ہے۔ ساہیوال دورویہ کارپٹ سڑک اور سٹریٹ لائٹس کی منظوری ہوچکی ہے اور خواہش ہے کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا افتتاح وزیر اعظم محمد نواز شریف کریں اور ان سے ساہیوال،نہنگ،وجھ ،فروکہ کے اردگرد کے دیہاتوں کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری لی جائے ۔سردار شفقت بلوچ نے کہا کہ آئندہ دوسالوں میں این اے 68کا نقشہ بدل جائے گا ۔دس ارب روپے کی لاگت سے ریکارڈ ترقیاتی کام 2018ء تک مکمل کرلیے جائیں گے ۔انہوں نے 14کروڑ روپے کی لاگت سے دھول بالا سے ڈگری کالج خواتین ساہیوال تک سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر سردار احمد حیات بلوچ،سردار غلام عباس بلوچ،ضیغم حسن بلوچ،قاضی غلام قادر جام ،سردار بابر عباس بلوچ،سید زین العابدین شاہ ،غلام رضا نتھوکہ ،ملک لیاقت کھوکھر،ملک محمد اکبر کھوکھر نمبردار، کونسلرز اور معززین علاقہ کثیر تعدادمیں موجود تھے ۔
تازہ ترین