• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین پر جان قربان کرنے کوسعادت سمجھتے ہیں، سیمینارسے مقررین کا خطاب

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم ذیلی تنظیمات اور پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی زیر صدارت تحفظ حرمین شریفین اور سعودی حکومت کی خدمات کے عنوان سے ہونے والے سیمینار میں سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماوں نے شرکت کی اور مشترکہ اعلامیہ کی منظوری دی گئی۔ جس میں اعلان کیا گیا کہ ہم حرمین پر جان قربان کرنے کو سعادت سمجھتے ہیں۔ مسجد اقصیٰ پٹیالہ کالونی میں منعقد ہونے والے سیمینار سے مولانا عبدالرشید حجازی، میاں عثمان راشد، اہل سنت و جماعت کے رہنما مولانا فیض الرسول، صدر پاکستان علما کونسل پنجاب حافظ محمد امجد،صدر اہل حدیث یوتھ فورس فیصل آباد یاسر بٹ اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔
تازہ ترین