• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ : مخصوص نشستوں پرکامیاب کونسلروں نے حلف اٹھا لیا

گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ میں میونسپل کارپوریشن ضلع کونسل اور تمام یونین کونسلوں میں بھی مخصوص سیٹوں پر کامیاب ہونیوالے کونسلرز نے حلف اٹھا لیا ۔ منتخب ہونیوالے کونسلرز اور ان کے حامیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں بعض کونسلرحلف اٹھانے کے بعد ڈھول کی تھاپ پر اپنی اپنی یونین کونسل میں دھمال بھی ڈالتے رہے مخصوص سیٹوں پر کامیاب ہونیوالے کونسلرز کے حلف اٹھانے کے بعد ریٹرننگ آفیسرز کابلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں فرائض کا اختتام ہو گا جبکہ اب صرف میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کی چیئرمین شپ کا مرحلہ باقی رہ گیا ہے مخصوص سیٹوں کی حلف برداری کے موقع پر میئر اور چیئرمین کے امیدوار اپنے اپنے گروپ کے علاوہ دوسرے گروپوں کے کونسلرز کو بھی مبارکباد دیتے رہے بعض امیدوار مخالف گروپ کے کونسلرز کو بھی مٹھائی کھلاکر ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ادھر بعض یونین کونسلوں میں چیئرمین گروپ کی نسبت اپوزیشن کے کونسلرز زیادہ کامیاب ہونے پر اپوزیشن گروپوں نے اپنے کونسلرز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے چیئرمین یونین کونسل کے خلاف عدم اعتماد کرنے کا اعلان کردیا ہے جن یونین کونسلوں میں اپوزیشن کے دو تہائی اکثریت کے ساتھ کونسلر منتخب ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین