• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ : ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق، 5زخمی

گوجرانوالہ،کامونکی (نمائندہ جنگ، نامہ نگار) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2افراد ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ فیروز والا کے قریب تیز رفتار تانگہ گھوڑا نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار16سالہ نوید کو کچل دیا جبکہ تانگہ میں سوار معین اور شبنم بی بی شدید زخمی ہو گئے مرالی والا کے قریب تیز رفتار کارنے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار الیاس کالونی گوجرانوالہ کا 24سالہ زمان شدید زخمی ہو نے کے بعد دم توڑ گیا پیپلز کالونی کے قریب چاند گاڑی نے سڑک کنارے کھڑے مسافروں عبدالخالق ، یعقوب اور شعیب کو شدید زخمی کر دیا جنہیں طبی امدا دکیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔
تازہ ترین