• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں اسلحہ لائسنس دوبارہ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے احکامات

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میں اسلحہ لائسنس دوبارہ کمپیوٹرائزڈکرنے کےاحکامات جاری کردیئے گئے پابندی سے 75ہزار سے زائد اسلحہ مالکان لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروانے سےمحروم ہوگئےتھے ایک ماہ کی پابندی کےبعد دوبارہ اجازت ملتے ہی شہریوں نےمیونسپل کارپوریشن آفس میں پنجاب آرمزلائسنس پراجیکٹ آفس کا تیزی سے رخ کرنا شروع کر دیا ،رابطہ کرنے پرلائسنس پراجیکٹ آفیسرمیاں توقیر اصغر نےکہاکہ گوجرانوالہ ضلع بھرمیں ایک لاکھ سےزائد افرادکےنام اسلحہ لائسنس ہیں جبکہ اب تک تقریباً 25ہزارافراد نےلائسنس کو کمپیوٹرائزڈکروایاہے ۔
تازہ ترین