• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میرے محلے میں بہت سے آوارہ کوے تھے
اور چند پُر امن کبوتر۔
کوے کبھی درخت پر بیٹھتے، کبھی بجلی کے تار پر، کبھی منڈیر پر،
کبوتر چھت پر یا بالکونی میں۔
کوے کائیں کائیں کرتے، کبوتر غٹرغوں۔
کوے کبوتروں کو اکثر تنگ کرتے تھے۔
کبھی شور مچاکر پریشان کرتے،
کبھی چونچیں مارتے،
کبھی محلے سے بھگانے کی کوشش کرتے۔
کچھ کبوتر چلے بھی گئے۔
ایک دن میں نے دیکھا، ایک کبوتری کوؤں کے ساتھ تار پر بیٹھی کائیں کائیں کررہی ہے۔
میں نے تعجب کا اظہار کیا، "تم تو کبوتری ہو۔‘‘
کبوتری نے کہا،
’’نہیں، میں کنورٹ ہوگئی ہوں۔‘‘
تازہ ترین