• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی شہروں میں نجی چینل پر پابندی کیخلاف صحافیوں کے مظاہرے

اسلام آباد / ملتان / سکھر (نمائندگان جنگ / بیورو رپورٹ) نجی ٹی وی چینل پر پابندی لگانے کے فیصلے کے خلاف کئی شہروںمیں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کئے جس میں فوٹرگرافرز، کیمرہ مینوں سمیت مختلف سیاسی ، مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جبکہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پیمرا کو ہٹایا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا کی طرف سے نیو ٹی وی چینل کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کے فیصلہ کیخلاف پیر کو اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر میڈیا ورکرز اور سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد اسلم، پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے شرکت کی۔ ملتان میں بھی پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مخدوم شاہ محمود قریشی ،عامرڈوگر و دیگر نےشرکت کی۔ مظفرگڑھ میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ سکھر کے صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت پریس کلب کے صدر جان محمد مہر نے کی، ادھر حیدرآباد میں صحافیوں اور دیگر تنظیموں کی جانب سے نجی چینل کی بندش اور فیصل آباد میں نجی چینل مالکان کے خلاف مبینہ انتقامی کاروائی کے خلاف پریس کلب سے ایس پی چوک تک احتجاج ریلی نکالی گئی جس سے رکن صوبائی اسمبلی صابر قائم خانی، پی ایف یو جے کے مرکزی نائب صدر حمید الرحمن، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر حامد شیخ، سول سوسائٹی کے نمائندے ڈاکٹر شاہد خانزادہ، ڈاکٹر احسان اور دیگر نے خطاب کیا۔ 
تازہ ترین