• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نوبل انعام یافتگان ڈاکٹر عبدالسلام اور ملالہ یوسفزئی ناموافق حالات کےباعث ملک سے باہر

اسلام آباد (فاروق اقدس) ڈاکٹر محمد عبدالسلام بیسویں صدی میں تھیوریٹکل فزکس میں دنیا بھر کی نمایاں شخصیات میں شامل تھے، عالمی سطح پر ان کی کوششوں اور خدمات کا اعتراف کیا جاتا تھا اور انہی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1979 میں نوبل انعام بھی دیا گیا، ڈاکٹر عبدالسلام پہلے پاکستانی تھے جنہیں نوبل انعام سے نوازا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے قائداعظم یونیورسٹی کا شعبہ فزکس انکے نام سے منسوب کر کےبلا شبہ ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک قابل تحسین اقدام اٹھایا ہے ۔ پاکستان کے پہلے نوبل پرائز یافتہ شخصیت ڈاکٹر عبدالسلام ناموافق حالات کے باعث ملک سے گئے لیکن ڈاکٹر عبدا لسلام آخری وقت تک پاکستانی ہی رہے جبکہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی جو نوبل انعام حاصل کرنے والی پہلی کمسن لڑکی ہیں وہ بھی ناموافق حالات اور علاج کی غرض سے ملک سے باہر گئیں اورحقیقتاََ انہوں نے پاکستان کےایک سافٹ امیج کودنیا بھر میں پھیلایا ہے۔
تازہ ترین