• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این آئی بی بینک کے ایم سی بی میں انضمام کا اعلان کل متوقع

اسلام آباد (رپورٹ: فخردرانی) این آئی بی بینک کی جانب سے کل 7 دسمبر کو ایم سی بی میں انضمام کا اعلان متوقع ہے۔ دستیاب دستاویزات سے معلوم ہوا کہ این آئی بی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس 7 دسمبر کو کراچی میں طلب کیا گیا ہے جس میں مجوزہ انضمام پر غور ہوگا۔ ایم سی بی کی جانب سے این آئی بی بینک کے حصول کا معاملہ رواں سال اگست ہی میں مکمل ہوگیا تھا۔ توقع تھی کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور شیئر ہولڈرز 15 سے 20 دنوں کے اندر انضمام کی منظوری دے دیں گے۔ واضح رہے کہ سنگاپور اسٹیٹ انوسٹر ٹیماسیک نے رواں سال مارچ میں این آئی بی بینک میں اپنے 88 فیصد شیئرز کی فروخت کے لئے ایم سی بی سے مذاکرات کئے تھے۔ مالیاتی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیماسیک نے این آئی بی بینک میں بھاری خسارے کے بعد اپنے شیئرز فروخت کر دینے کا فیصلہ کیا۔ ایم سی بی نے اپنی نمو اور وُسعت کو دیکھتے ہوئے این آئی بی بینک کو حاصل کرنے کو ایک اچھا موقع جانا تا کہ شاخوں کے نیٹ ورک اور آپریشنز کو وُسعت دی جا سکے۔
تازہ ترین