• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ،ان لینڈ ریونیوکےبعض افسران تبادلے رکوانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (  تنویر ہاشمی ،کامرس رپور ٹر )  ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو کے بعض افسران نے دیگر شہروں میں  تبادلے کو رکوانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔  باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 30نومبر کوان لینڈ ریونیو کے گریڈ 16سے 19 تک24 افسران کے تقرر و تبادلے ہوئے جن میں راولپنڈی کے ریجنل ٹیکس آفس اور اسلام آباد ایف بی آر کے ہیڈ کوارٹر زسے بھی  افسران کےدیگر شہروں ایبٹ آباد ، لاہور اور بہاولپور  میں تبادلے ہوئے  ان میں سے بعض افسران نے ابھی تک چارج نہیں چھوڑا اور تبادلہ رکوانے کیلئے اثرو رسوخ کو استعمال میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ  یہ افسران راولپنڈی اسلام آباد میں ٹیکس کے اہم عہدوں پر  طویل عرصے سےبراجمان ہیں  ، نمائندہ جنگ  نے ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر محمد اقبال سے رابطہ کر کے موقف معلوم کیا تو ڈاکٹر اقبال نے بتایا   کہ   ان افسران کے تبادلوں کے آرڈر جاری ہو چکے ہیں اور ایف بی آر کسی قسم کے اثرو رسوخ کو خاطر میں نہیں لائے گا جن افسران کا دیگر شہروں میں تبادلہ ہو ا وہاں جانا پڑے گا۔
تازہ ترین