• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام میں شکست کے بعد عمران سپریم کورٹ سے بھی بھاگ جائینگے،ن لیگ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں ) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عوام میں شکست کے بعد عمران سپریم کورٹ سے بھی بھاگ جائینگے،عدالت میں جھوٹ بولنا پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کی جھوٹ کی سیا ست کا جنازہ سپریم کورٹ سے نکلے گا۔ وزیر مملکت کیڈطارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم پاناما کیس میں ملزم نہیں ہیں ، ہم نے آج تمام حقائق پیش کئے ہیں جن کو عدالت نے تسلیم کیا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت میں جھوٹ بولنا پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے، مریم نواز کو بلاجواز نشانہ بنایا جا رہا ہے،ہم نے انکی آمدنی اور اخراجات کے حوالہ سے تمام دستاویزات عدالت میں جمع کرا دی ہیں۔ وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمٰن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ لگائے گئے الزامات کے ثبوت بھی عدالت میں پیش کرے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ اگر پاناما کیس پر کمیشن بنتا ہے تو اس پر اعتراض کیوں خان صاحب ہم آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے کھینچ کھینچ کر سپریم کورٹ لائیں گے۔
تازہ ترین