• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔میں نے ایم بی بی ایس پرائیوٹ یونیورسٹی سے کیا ہے اور اب میںسی ایس ایس کرنا چاہتی ہوںلیکن میری انگلش اچھی نہیں ہے نہ ہی میں ذہین طالبہ ہوں،مجھے آپ سے راہنمائی چاہئے کے میں کیا فیصلہ کروں؟ (خدیجہ اشفاق۔لاہور)
ج۔یہ ایک مشکل سوال ہے سی ایس ایس صرف ذہانت اور اعلیٰ تعلیمی قابلیت کی وجہ سے ہی نہیں کیا جاتا اس میں سب سے بڑا کردار آپ کا نظریہ اور جذبہ ادا کرتا ہے،اگر آپ پبلک سیکٹر میں کام کرکے اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں تو آپ کو سی ایس ایس کرنے کے لئے محنت کرنا ہو گی،ایم بی بی ایس کرنے کے بعد میں نہیں سمجھتا کہ آپ انگلش لنگویج کو بہتر نہیں کر سکتیں،آپ کو شش کریں کہ اپنی ا سپوکن اور رٹن انگلش اچھی کریں اور اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ریلیشنز،کرنٹ افیئرز،پولیٹکس کے حوالے سے بھی آپ کے پاس خاطر خواہ معلومات ہونی چاہئے اور مجھے یقین ہے کہ سائنسز کے حوالے سے آپ کے پاس بنیادی معلومات ہو گی،اگر آپ ان تمام ایریاز پر محنت نہیں کر سکتیں تو آپ کو سی ایس ایس نہیں کرنا چاہئے ،پھر اس سے بہتر ہے کہ آپ ہاؤس جاب کی طرف جائیں اور اگر آپ سی ایس ایس ہی کرنا چاہتی ہیں تو آ پ کو محنت کرنا ہو گی۔
س۔سر میں نے بی ایس آنرز اکنامکس 3.6 سی جی پی اے سے مکمل کیا ہے مجھے آپ کامشورہ چاہئے کہ میں ایم فل کروں یا آگے جاب کروں؟ (صائمہ اکبر۔ڈیرہ غازی خان)
ج۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ ایم ایس سی اکنامکس فنانس کے ساتھ کریں اور اُس کے بعد آپ اپنے کیریئر کے حوالے سے مواقع تلاش کریں اور ان کوالیفکیشنز کے ساتھ آپ فنانشل انسٹیٹیوشنز کا بھی انتخاب کر سکتی ہیں۔
س۔میری بھتیجی جیالوجی میں داخلہ لینا چاہتی ہے اور اُس کو اس فیلڈ کا ا سکوپ اور اس کے مزید ا سپیشلائزیشن کے بارے میں بھی مشورہ دیں؟ (بشارت عالم۔کراچی)
ج۔جیالوجی ایک مختلف فیلڈ ہے اور کیریئر کے حوالے سے اس میں بہت اچھے مواقع ملتے ہیں،جیالوجی کے حوالے سے جن اسپیشلائزیشنز کی مانگ ہے اُن میں جیولیوجیکل انفارمیشن سسٹم سب سے اہم ہے،آپ کی بھتیجی اپنا بیچلرز کرنے کے بعد ایم ایس سی یا ایم ایس earthquake یا disaster management میں کر سکتی ہے اس سے اُن کو کیریئر کے حوالے سے مزید اچھے مواقع حاصل ہوں گے۔
س۔میراآ پ سے سوال یہ ہے کہ مجھے بی بی اے اور سوفٹ ویئر انجینئرنگ میں سے کس کا انتخاب کرنا چاہئے،میری ذاتی دلچسپی سوفٹ ویئر انجینئرنگ میں ہے لیکن میرے رشتے دار اور دوستوں کا کہنا ہے مجھے بی بی اے کرنا چاہئے،مجھے اپنے کورس کے انتخاب کے کئے آپ کا مشورہ چاہئے؟ (سلمان جاویدسکھر)
ج۔اگر آپ کی اپنی ذاتی دلچسپی انفارمیشن ٹیکنالوجی یا سوفٹ ویئر انجینئرنگ میں ہے تو آپ کو اُسی کا انتخاب کرنا چاہئے کیونکہ ایک ایسی فیلڈ کا انتخاب جو آپ کےمزاج اور دلچسپی سے میل نہیں کھائے اُس میں آپ کو ناکامی ہو گی تو بہتر ہے کہ آپ سوفٹ ویئر انجینئرنگ کا انتخاب کریں اور ایک بہتر ملازمت کے حصول کے لئے اپنے آپ میں اپنی فیلڈ کے حوالے سے ا سکلز پیدا کریں کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں ہر چھ مہینے یا اُس سے بھی پہلے تبدیلیاں آتی رہتی ہیں جس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنی فیلڈ کے حوالے سے اپ ٹو ڈیٹ رہنا ہو گا۔


.
تازہ ترین