• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر میرا میجر سبجیکٹ کمپیوٹر ہے میں یہ فیصلہ نہیں کر پا رہی کہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹرزکروں یا کمپیوٹر سائنس میں؟ برائے کرم مجھے مشورہ دیں۔ (سہیل شریف۔اسلام آباد)
ج۔ماسٹرز انفارمیشن سسٹمز کی بہت مانگ ہے اور اس کے اپنے میجر کورسز ایک طالبعلم میں ایسے ا سکلز ڈویلپ کر دیتے ہیں جو ملازمت کے لحاظ سے بہت ضروری ہوتے ہیں،کمپیوٹر سائنسز ایک ایسا شعبہ ہے جس میں سوفٹ ویئر ڈویلپمنٹ پروگرامنگ،پروسیسنگ کے ساتھ ساتھ مختلف پلیٹ فارمزکو سمجھنا شامل ہے ،اس کے علاوہ ایک اور ا سپیشلائزیشن ہے سائبر کرائمز کے نام سے ،آج کل اس کی بھی بہت ڈیمانڈ ہے آپ ان میں سے کسی بھی ایک ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
س۔ مائیکرو اکنامکس کا پاکستان میں کوئی اسکوپ ہے؟ اور ایم فل کی تھیسس کے لئے کیا ڈویلپنگ اکنامکس کا انتخاب میرے لئےصحیح رہے گا یا نہیں؟ (شگفتہ حمید۔لاہور)
ج۔مائیکرو اکنامکس کی مائیکرو فنانشل انڈسٹری میں بہت مانگ ہے یہ اکنامکس کا ایسا سیکٹر ہے جو آپ کو تھیوری اور انڈسٹری میں مائیکرو ایلمنٹس کی پریکٹس دونوں سطح پرانڈر اسٹینڈنگ مہیا کرتا ہے اور جن لوگوں کی ا سپیشیلٹی مائیکروفنانس کے ایریا کی ہے وہ بینکنگ ،فنانشل سیکٹر یا لیزنگ اور مداربہ میں سے کسی بھی ایک سیکٹر کا انتخاب کر سکتے ہیں،ڈویلپنگ اکنامکس میں ریسرچ یا تھیسس ایک بہت اچھا فیصلہ ہے آپ اس میں اپنا کام جار ی رکھیں۔
س۔ مجھے بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کا پاکستان میں ا سکوپ بتائیں؟ (حناء ارشاد۔اسلام آباد)
ج۔اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ایک اہم سبجیکٹ ایریا ہے جو مینجمنٹ اور سوشل سائنسز کا اہم جُز ہے،صرف اس سبجیکٹ ایریا میں ڈگری کرنا ہی کافی نہیں ہو گا جب تک کہ آپ اس سے منسلک کیریئر کا انتخاب نہ کریں،اس کے علاوہ آپ کو اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کی مخصوص اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا ہوگا جو آپ کو کیریئر میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریگی،اس ڈگری کی پاکستان اور بیرون ملک مانگ ہے لیکن جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا کہ ڈگری کرنے کے بعد آپ کو متعلقہ شعبے میں کام کرنا ہو گا۔
س۔میں ایم بی اے کر رہا ہوں،مجھے آپ سے مشورہ چاہئے کہ میں ایم بی اے میں کس اسپیشلائزیشن کا انتخاب کروں؟ (کاشف صادق۔اسلام آباد)
ج۔اگر آپ میتھس میں اچھے ہیں تو میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ فنانس کی ا سپیشلائزیشن کا انتخا ب کریں جس
میں اسلامک فنانس سب سے اہم ہے اس کے علاوہ آپ کے پاس آپشن رسک اینڈ فنانشل مینجمنٹ کی بھی ہے،اگر اس میں آپ کی دلچسپی نہیں ہے تو آپ سپلائی چین مینجمنٹ یا پھر مارکیٹنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
س۔ میں ایف ایس سی پری میڈیکل کے دوسرے سال میں ہوں اور میرے پہلے سال میں 66% نمبرتھے،برائے کرم مجھے مشورہ دیں کہ میںلاء،فارم ڈی اور بی ایس انگلش میں سے کس کا انتخاب کروں؟ (سید حمزہ حسنین۔گوجرانوالہ)
ج۔بیٹا اس وقت یہ مشورہ دینا تھوڑا مشکل ہے جب تک میں آپ کی ٹرانسکرپٹش نہیں دیکھ لیتا اور آپ سے مِل نہیں لیتا کیونکہ میں آپ کی وجوہات جاننا چاہتا ہوں ان تینوں مضامین کے انتخاب کے لئے ،یہ تمام شعبے مطابقت کے لحاظ سے وسیع پیمانے پر ایک دوسرے سے الگ ہیں لہذا یا آپ اپنی ایف ایس سی مکمل کرنے کے بعد بائیولوجکل سائنسز یا بائیومیڈیکل سائنسز کا انتخاب کریںکیونکہ یہ دونوں شعبے پری میڈیکل سے بالکل مطابقت رکھتے ہیں اور اگر آپ کی دلچسپی اس میں نہیں ہے تو ملاقات کے لئے میرے ای میل آئی ڈی پر ای میل کر دیں۔

.
تازہ ترین