• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ میں 17 ارب روپے سےز ائد کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  ایک مرتبہ پھر پرافٹ ٹیکنگ اور کھاد سیکٹر سے سبسڈی واپس لینے کے منفی اثرات کے باعث مندی رہی اور 100 انڈیکس 173.62 پوائنٹس کی کمی سے 48865.79 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 17 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ 74 ہزار 496 روپے کی کمی رونماہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 69 کروڑ 88 لاکھ 37 ہزار 184 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 7 کروڑ 83 لاکھ 29 ہزار 230 حصص کی کمی رونماہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور100 انڈیکس 173.62 پوائنٹس کی کمی سے 48865.79 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 417 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 199 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 205 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 41 کروڑ 39 لاکھ 81 ہزار 60 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 20 ارب 18 کروڑ 98 لاکھ 98 ہزار 73 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 3 ارب 21 کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار 979 روپے سے کم ہو کر 97 کھرب 85 ارب 29 کروڑ 58 لاکھ 52 ہزار 483 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 4 کروڑ 77 لاکھ 21 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ تیزی ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 38 روپے کے اضافے سے 1823 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیشنل ریفائنری کے حصص کی سودے بھی 30.28 روپے کی تیزی سے 635.90 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 198 روپے کی مندی سے 5000 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 120 روپے کی کمی سے 2710 روپے رہ گئی۔
تازہ ترین